اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

صدر آزاد کشمیر کا یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی تشویشناک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت جنگی جنون سے باز رہے، قوم اور پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

- Advertisement -

مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل سفارتکاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کے قتل عام کی تیاری ہورہی ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کلسٹر بموں کے استعمال سے روکے۔

یہ پڑھیں: بھارتی حکومت یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے، مشعال ملک

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں، انہوں نے یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سخت بیمار ہیں، تہاڑ جیل کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا کہا ہے، عالمی برادری بھارت کو یاسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم وستم سے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے ہٹا نہیں سکتا، بھارت کے کالے قوانین سےمتعلق بہت سی عالمی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں