اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کشمیری بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو خطرات ہیں ، عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کا خون سستا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر چکوٹھی سیکٹر کے دورے پر روانہ ہوگئے، اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا آزاد کشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا کشمیریوں کی مدد کو بےتاب ہے، کشمیری بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو خطرات ہیں،راجہ فاروق حیدر
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارےبھائی کرب میں ہیں ہم کیسےسکون کی نیندسوسکتےہیں، آزادکشمیرکے عوام افواج پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری نوٹس لے، کشمیریوں کاخون سستا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی پربسنے والے غیورعوام کوسلام پیش کرتاہوں۔
یاد رہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عرض کرتا ہوں کشمیری آپ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا۔
مزید پڑھیں : کشمیر کا جھنڈا گر گیا تو بھارت کا اگلا نشانہ پاکستان ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہوں نے فتح پور تھکیالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی نے پلوامہ واقعے کو بنیاد بنا کر خطے میں انتہا پسندی کو فروغ دیا۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارتی میڈیا سے مل کر اپنے لوگوں کو بیوقوف بنایا، بی جے پی پر آر ایس ایس کا قبضہ ہے وہ خطے کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، پاکستان مودی اور اس کے حمایتی کے راستے کی رکاوٹ ہے۔