منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت مظالم بندکرےورنہ ایل او سی رونددیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر: وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے کسگمہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکےاندربھارتی افواج کاقبرستان بنادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ریاست کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےوالوں کونشان عبرت بنائیں گے،پوری قوم مسلح افواج اورپاکستان کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی دہشت گردی کی شدیدمذمت کرتاہوں،کشمیریوں،مقبوضہ وادی کےمظلوموں کی ہرصورت حفاظت کریں گے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ریاست بھرمیں ریلیاں نکالنےکااعلان کیا اور اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکاایل او سی عبورکرنےکاعندیہ بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام مظلوموں کی مددکرنےکادرس دیتا ہے،بیس کیمپ سےبھارت کےخلاف بڑی تحریک شروع کی جائےگی۔ یہاں سے وزیر اعظم آزادکشمیرایل او سی متاثرین سےملاقات کےلیےجنڈالہ روانہ ہوئے۔

جنڈالہ سیکٹر میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردمعصوم افرادکوشہیدکررہےہیں اورمودی جنوبی ایشیاکےاندردوسراہٹلر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی آرایس ایس کاسربراہ ہے اور آر ایس ایس دہشت گرد تنظیم ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیرنے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سےکرفیوہٹائے اور خوراک،ادویات کی سپلائی بحال کی جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کشمیر ایشوپر متحد ہیں، سری نگر کےاندرپاکستانی پرچم لہرائیں گے۔بھارت مظالم بندکرےورنہ ایل او سی رونددیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں