تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں ملسمانوں پر زمین تنگ، اجمیر شریف کے گدی نشین کی مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل

نئی دہلی: درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چستی نے بھارت کے مسلمانوں سے اتحاد قائم کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیکولر بھارت کا نعرہ لگانے والی مودی سرکار نے ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر زمین تنگ کرتے ہوئے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرور چشتی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پہلوخان قتل کیس کے تمام ملزمان کوبری کردیا گیا، اگر ملوث افراد کو بے گناہ ہیں تو اس کا مطلب بھوتوں نے پہلو خان کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلو خان کے بیٹے اب بھی کیٹل اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہیں اور انہیں حراست کے دوران بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سارا ہندوستان جانتا ہے کہ پہلو خان کو ہندو انتہاء پسندوں نے سرعام تشدد کے بعد قتل کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ہندو انتہاء پسندوں نے اجمیر میں پہلو خان کو گاؤ رکشے کے الزام میں پہلے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر انہیں قتل کردیا تھا، حال ہی میں بھارتی عدالت نے ملوث افراد کو بے گناہ قرار دے کر باعزت بری کیا۔

Comments

- Advertisement -