تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اگر کوئی پاکستان کو ایک گالی دے گا تو میں‌ اُسے 10 گالیاں دوں گا، اکبر لون

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس پارٹی کے رکن اکبر لون نے کہا ہے کہ اگر کوئی پاکستان کو ایک گالی دے گا تو میں اُسے جواب میں دس گالیاں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں ریلی نکالی جس میں نیشنل کانفرنس پارٹی کے رہنما نے شرکت کی اور مرکزی اسٹیج پر کھڑے ہوکر جیوے جیوے پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکبر لون کو بھارتی پولیس نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے سے روکا تو انہوں نے مودی حکومت اور کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارت ہوش کےناخن لےورنہ کشمیرگنوا دےگا‘ فاروق عبداللہ

اکبر لون کا کہنا تھا کہ  اگر پاکستان کو کوئی ایک گالی دے گا تو میں اُسے 10 گالیاں دوں گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکبر لون نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دعا دی تھی کہ ’سرحد کے پار والا مسلمان ملک ہمیشہ آباد اور کامیاب رہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو مردہ باد کہنے کا اختیار حاصل ہے تو میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس: ملزمان کا تعلق مودی سرکار سے ہونے کی وجہ سے رہا کیا گیا‘فاروق عبداللہ

یاد رہے کہ اس سے قبل جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کشمیر فاروق عبداللہ بھی پاکستان کے حق میں بیان دے چکے ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ہونے والی کشیدگی اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’دو قومی نظریہ بالکل درست تھا کیونکہ اب بھارت سیکولر نہیں بلکہ انتہاء پسند ملک ہے جہاں اقلیتوں کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -