پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اکبر ایس بابر آج پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات نہیں الیکشن تھی جو کہ غیر آئینی طریقے سے کی گئی ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، جس میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

بعد ازاں تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروادی ہیں اور الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں