تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شعیب اختر کا ورلڈکپ میں ‘چوری’ کا دلچسپ انکشاف

لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے اب بھی 1999 ورلڈ کپ کے دوران محمد یوسف کے موزے چرانے کے دلچسپ واقعے کی یادوں کو تازہ رکھا ہے۔

یہ واقعہ 1999 ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں پیش آیا جب پاکستان کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 229 رنز بنائے اور بعد میں مخالف ٹیم کو 202 رنز تک محدود کر کے میچ 27 رنز سے جیت لیا۔

اس دلچسپ واقعے کو یاد کرتے ہوئے شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ اپنے موزے بھول گئے تھے اور چوری چھپے محمد یوسف کی جرابیں چرا کر میچ میں پہنچ گئے۔

شعیب اختر نے بتایا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا اور میں اپنا تاثر قائم کرنے کا خواہاں تھا میں بہت پرجوش تھا کیونکہ تماشائی مجھے دیکھنے آتے تھے اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے موزے بھول گیا ہوں۔

فاسٹ بولر کے مطابق میں چپکے سے ڈریسنگ روم میں واپس گیا اور وہ جرابیں پہن لی جو مجھے محمد یوسف کے بیگ سے ملی تھیں۔ بعد میں یوسف اندر آیا اور سوچ رہا تھا کہ اس کی جرابیں کہاں غائب ہو گئی ہیں؟ میچ شروع ہونے والا تھا تو یوسف نے سب کی جرابیں چیک کرنا شروع کر دیں وہ میری طرف آیا لیکن میں اپنے رن اپ کی طرف بھاگ گیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں نے یوسف کو سمجھایا کہ ہم ویسٹ انڈیز کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ ورلڈ کپ کا میچ ہے اس لیے براہ کرم ایڈجسٹ کریں آخرکار، میں یوسف کے موزے اور کسی اور کے اسپائکس پہن کر اندر چلا گیا۔

Comments

- Advertisement -