اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی اختر اقبال ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

اختر اقبال ڈار نے خط میں لکھا کہ بگڑی معاشی صورتحال کے باعث 11 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ لاکھوں نوجوان ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا چکے ہیں۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ 50 فیصد نوجوان مایوس ہیں اور سرمایہ کار پاکستان آنا پسند نہیں کر رہے، کسان تاجر، مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقہ پریشانی کے عالم میں ہیں جبکہ ملکی صنعت کا پہیہ جام اور تمام مسائل کی وجہ انرجی کرائسز ہے۔

- Advertisement -

اختر اقبال ڈار نے لکھا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور غریب سب چیخ و پکار کر رہے ہیں، بجلی کے بلوں میں 20 قسم کے ٹیکسوں سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے، غریب لوگ بیویوں کے زیور اور گھریلو اشیا بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے تجویر دی کہ قومی اسمبلی سے آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف بل منظور کروایا جائے، ان معاہدوں پر نظر ثانی کیلیے عالمی عدالت سے رجوع کر کے عوام کو ریلیف دلوایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ معاہدوں کے بینفشری کے ناموں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

چند روز قبل ماہانہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلیے یکم جولائی سے ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی۔ نیپرا کی تجاویز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

نیپرا ذرائع نے بتایا تھا کہ مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا چکا ہے۔

گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے تاہم اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگیں گے۔

ماہانہ 401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر 800 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہوں گے۔ تمام فکسڈ چارجز بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں