اسلام آباد : بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا لاٹھی سےسمجھانےکی کوشش کے خطرناک نتائج ہوں گے، معاہدے پر عمل نہ ہونے سے دوریاں پیدا ہوئیں، ناکافی صوبائی خود مختاری میں کٹوتی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں پی ٹی آئی قیادت کا ذاتی دلچسپی لینے پر شکر گزار ہوں، معاہدے پر عمل نہ ہونے سے دوریاں پیدا ہوئیں، بلوچستان کامسئلہ دیرینہ اور سیاسی بھی ہے۔
اختر مینگل کا کہنا تھا لاٹھی سے سمجھانےکی کوشش کے نتائج خطرناک نکلےاورنکلیں گے، وزیراعظم سے ملاقات میں لاپتہ افراد کا مسئلہ زیر بحث رہا، بلوچستان کے مسئلے کو کوئی سمجھ ہی نہیں پارہا۔
معاہدے پر عمل نہ ہونے سے دوریاں پیدا ہوئی
سربراہ بی این پی مینگل نے کہا سیاسی رہنماؤں اورمنتخب رہنماؤں کی کمیٹی بلوچستان کادورہ کرے، لوگوں سے ملاقات کرکے رپورٹ مرتب کرے اور اسمبلی میں پیش کرے، ناکافی صوبائی خود مختاری میں کٹوتی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔
ناکافی صوبائی خود مختاری میں کٹوتی کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے
ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی این ایف سی اور 18ویں ترمیم تبدیل نہیں کی جارہی، منتخب رہنماؤں نے بلوچستان کے لیے جانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، میں بی این پی اور بلوچستان کے عوام کی طرف سے پھر شکریہ ادا کرتاہوں۔
اختر مینگل نے کہا ہم سیاسی لوگ ہے یقین دہانیوں پر یقین رکھتے ہیں، ناامیدی اپنی انتہا پر پہنچ جائے تو نعوذ باللہ ایمان متزلزل ہوجاتا ہے، آج بھی بلوچستان میں انسان اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پیتے ہیں، صحت ،تعلیم اور دیگر مسائل ہمارے 9 نکات میں شامل ہیں۔
ہم سیاسی لوگ ہے یقین دہانیوں پر یقین رکھتے ہیں
بی این پی مینگل کے سربراہ کا کہنا تھا بلوچستان ایک وسیع علاقہ ہے،ہرجگہ پہنچنے کے لیے وقت درکارہوگا، امید ہے کمیٹی 6ماہ میں کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کر دے گی۔
اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے انھوں نے کہا اےپی سی میں ہمارےپیش نکات کوایجنڈے میں شامل کیاگیا، اے پی سی کا ساتھ دینے سے متعلق مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔