تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

شعیب اختر نے اپنا ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دے دیا

لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن پر ناراض سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنا مجوزہ ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ٹی وی شو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم کو ’کٹھ پتلی‘ چیف سلیکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اسکواڈ تشکیل دیتا تو اس میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، فخر زمان، شعیب ملک، حسین طلعت، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عامر اور شاہنواز دھانی شامل ہوتے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 15 کنی اسکواڈ منتخب کیا گیا جبکہ شعیب اختر نے 13 کھلاڑیوں کے نام دیے ہیں۔

قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ گزشتہ دنوں سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے، شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے نامزد کھلاڑیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ہیں دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں 10 اکتوبر تک تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -