سخت حریف لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید نے تباہی مچا دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں 4 وکٹیں لے کر عاکف جاوید نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے یکے بعد دیگر وکٹیں حاصل کر کے جیت کو اپنی ٹیم کے حق میں کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے بولر نے 3عشاریہ3 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے 10 ڈاٹ بالز بھی کیں۔
- Advertisement -
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اور دیگر نے جو پلان بتایا اس پر عمل کیا مجھے انہوں نے گائیڈ کیا جس سے کارکردگی اچھی ہوئی۔
پی ایس ایل کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہورقلندرز کو 69 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور قلندرز کراچی کنگز کی جانب سے دئیے گئے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔