ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

دوسراون ڈے: پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دےدی

اشتہار

حیرت انگیز

گیانا: پاکستان نےتین ایک روزہ میچوں کی سیریز کےدوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیزکو74رنزسےشکست دے دی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان گیانا کے پراویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والےدوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 74رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان کے283 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 44 اعشاریہ پانچ اوورز میں 208 رنز بنا پائی۔ویسٹ انڈیز کےجیسن ہولڈر68 اورایشلے نرس40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کےمحمد اعظم،جنیدخان اور شاداب خان نےایک ایک محمد حفیظ نےدوجبکہ حسن علی نےپانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالےبابر اعظم مین آف دی میچ قرار پائے۔انہوں نے132 گیندوں پرسات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے125 رنز بنائےاورناٹ آؤٹ رہے۔بابر اعظم کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

خیال رہےکہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

اس سےقبل گذشتہ جمعےکوگیانا میں ہی کھیلےجانےوالے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں وییسٹ انڈیز نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔میزبان ٹیم نے 309 کا بڑا ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ 2019 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں