پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بنوں : ایم ایم اے امیدواراکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

اس سے قبل رواں ماہ 13 جولائی کو اکرم خان درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بنوں کے علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سانحہ مستونگ کے مزید زخمی دم توڑ گئے‘ شہدا کی تعداد 149 ہوگئی

خیال رہے کہ 13 جولائی کو ہی مستونگ خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں