کراچی : اغوابرائے تاوان کا ملزم اے ایس آئی اکرم پولیس کی تحویل میں جاتے ہی رینجرز کو دئیے گئے بیان سے مکر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اغوا برائے تاوان کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار اے ایس آئی اکرم رینجرز کی حراست میں بھیگی بلی بنا رہا۔ نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ اعلیٰ افسران کی سرپرستی کا انکشاف بھی کیا۔
رینجرز سے پولیس کی تحویل میں آتے ہی انداز اور بیان دونوں بدل گئے۔ اس نے کہا کہ وہ سرکاری گاڑی میں سرکاری اسلحہ کے ساتھ کارروائی کے لیےجارہاتھا۔
یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کی خبر پر آئی جی سندھ نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کا سربراہ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کو بنایا گیا۔
فیروز شاہ نے حقیقت کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ اے ایس آئی اکرم نے رینجرز کو دئیے گئے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ وہ اغوا برائے تاوان ملوث ہے،
ملزم نے نہ صرف اس نے تاوان لے کر کروڑوں روپے بنائے بلکہ اعلی افسران کو بھی حصہ دیا۔ وہ یہ کالے دھندہ پولیس افسران کی آشیر باد سے ہی کرتا ہے۔