بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

اکشے کمار نے نئی ایکشن فلم سائن کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’کھلاڑی‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے اسٹار اکشے کمار آئندہ ایکشن فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار حال ہی میں فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں نظر آئے اور اب اداکار ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

ایکشن فلم کے ڈائریکٹر میلان لوتھریا ہیں جبکہ سدھارتھ آنند اسے پروڈیوس کریں گے۔ یاد رہے کہ میلان لوتھریا نے فلم ’ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ اکشے کمار ایک بار پھر ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آنے کیلیے پُرجوش ہیں۔ اب تک پروجیکٹ کے عنوان کا نام فائنل نہین کیا گیا جبکہ دیگر کاسٹ کے نام سامنے آنا بھی باقی ہیں۔

سدھارتھ آنند نے ملان لوتھریا اور رجت اروڑہ کی جوڑی کو ایکشن فلم بنانے کیلیے اکٹھا کیا ہے۔ انہوں نے فلم کا اسکرپٹ فائنل کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ مرکزی کردار کیلیے اکشے کمار بہترین چوائس ہیں۔

جب بالی وڈ اسٹار کو اسکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا تو انہوں نے ایکشن فلم کو اپنے لیے بہتر مانتے ہوئے حامی بھری۔ فلم کے ذریعے اداکار ایک بار پھر ایکشن ہیرو کے طور پر ابھریں گے۔

ایکشن فلم سائن کرنے کی خبر اکشے کمار کے مداحوں کیلیے کسی خوشخبری سے کم نہیں کیونکہ اداکار کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں، بالی وڈ اسٹار ’ہاؤس فُل 5‘، ’جولی ایل ایل بی 3‘ اور ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں