بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے باکس آفس پر فلموں کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار کی گزشتہ سال چار فلمیں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کوئی بھی فلم کامیاب نہ ہوسکی۔
اکشے کمار نےانکشاف کیا کہ وہ تنقید کرنے پر برا محسوس کرتے ہیں لیکن وہ انتہائی تیزی سے آگے بڑھنے کی اپنی صلاحیت پر فخر ہے۔
اکشے نے اس سوال کا بھی جواب دیا کہ کیا باکس آفس کے نمبرز انہیں پریشان نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلم پر شائقین کا ردعمل اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔
انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ ان کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔ ایک عام بات یہ ہے کہ جب اچھا چل رہا ہے تو ہر طرف ہی تعریفیں ہوتی ہیں اور جب ایسا نہیں ہوتا ہے تو اس سے زیادہ تنقید ہوتی ہے جس کا آپ تصور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بطور انسان تعریف پڑھ کر یا سن کر اچھا لگتا ہے۔ جبکہ تنقید پر برا محسوس ہوتا ہے۔
اکشے کمار نے بتایا کہ ان میں ایک مثبت خوبی یہ ہے کہ وہ بہت تیزی سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2021 میں روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی اکشے کمار کی فلم ’سوریا ونشی‘ باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔
اکشے کمار کی حال ہی میں فلم ’سیلفی‘ ریلیز ہوئی تھی، جب ان کی آنے والی فلموں میں او مائی گوڈ ٹو، دی گریٹ انڈین ریسکیو، بڑے میاں چھوٹے میاں، ہیرا پھیری تھری شامل ہیں۔