جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اکشے کمار کو اسپتال میں دورانِ علاج کس فلم کی آفر آئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کو اسپتال میں دورانِ علاج فلم ’اوہ مائی گاڈ‘ کے سیکوئل کی پیشکش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ’اوہ مائی گاڈ 2‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 11 اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانی ہے، لیکن بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ انہیں یہ فلم کس حال میں آفر کی گئی تھی۔

اکشے کمار کے قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال قبل جب اداکار کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے تو انہیں ’اوہ مائی گاڈ‘ کے سیکوئل کی آفر آئی جسے انہوں نے قبول کیا۔

- Advertisement -

قریبی ساتھی نے بتایا کہ اسپتال میں انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے فلمسازوں کے ساتھ اسکرپٹ کو حتمی شکل دی تھی۔

یہ فلم 2012 میں ریلیز ہونے والی ’اوہ مائی گاڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایا تھا، لیکن سیکوئل میں ان کے ساتھ نامور فنکار پنکج ترپاٹھی اور اداکارہ یامی گوتم بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

دوسری جانب باکس آفس پر ’اوہ مائی گاڈ 2‘ کا سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’غدر 2‘ کے ساتھ مقابلہ ہوگا جو اسی دن سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں