تازہ ترین

اکشے کمار ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’چھوٹے میاں بڑے میاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ ٹائیگر شیروف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہوگئے جس کے بعد شوٹنگ روک دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے جس کے بعد ان کے گھٹنے پر حفاظتی کٹ باندھ ددی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے کچھ سین اسکاٹ لینڈ میں جاری ہیں۔

بڑے میاں چھوٹے میاں کی ہدایت کاری کے فرائض علی عباس ظفر انجام دے رہے ہیں جبکہ فلم رواں سال دسمبر میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم میں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کے ساتھ سوناکشی سنہا، جھانوی کپور، مانوشی چھلر، پرتھوی راج سوکومرن، کبیر ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ’سیلفی‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -