جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

اکشے کمار ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ متاثر ہوئی ہے۔

ہاؤس فل 5 کے سیٹ پر اسٹنٹ کرتے ہوئے اکشے کمار کو مبینہ طور پر آنکھ پر چوٹ لگی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اکشے اسٹنٹ کررہے تھے کہ ان کی آنکھ میں ایک چیز اڑ کر لگی جس کے بعد فوری طور پر ماہر امراض چشم کو بلایا گیا جس نے آنکھ پر پٹی باندھی اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔

تاہم چوٹ کے باوجود اکشے نے جلد ہی سیٹ پر واپس آنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس میں تاخیر ہو۔

ہاؤس فل 5 میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ بھی شامل ہیں، فلم میں ابھیشیک بچن، شریاس تلپڑے کی بھی واپسی ہوگی۔

فلم کے دیگر کرداروں میں چنکی پانڈے، جیکولین فرنینڈس، نرگس فخری، فردین خان، ڈینو موریا، جانی لیور، سنجے دت، نانا پاٹٓیکر، سونم باجوہ، چترانگدا سنگھ اور ساؤنڈری شرما بھی شامل ہیں۔

ہاؤس فل 5 کے علاوہ اکشے کمار ہیرا پھیری 3، ویلکم ٹو دی جنگل اور جولی ایل ایل بی 3 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں