بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

چاہتا ہوں برطانوی حکومت اور کنگ چارلس بھی ’کیسری 2‘ دیکھیں، اکشے کمار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ برطانوی حکومت اور کنگ چارلس بھی ’کیسری 2‘ دیکھیں۔

برٹش انڈیا کے دور میں برطانوی فوج کی جانب سے جلیانوالہ باغ میں کیے گئے قتل عام کی کہانی کے گرد گھومتی بولی وڈ فلم ’کیسری 2‘ کا ٹریلر چند روز قبل جاری کیا گیا، فلم رواں ماہ 18 اپریل کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ برطانوی حکومت اور کنگ چارلس اس فلم کو دیکھیں اور اپنی غلطی کا احساس کریں دیگر چیزیں خود بخود بہہ جائیں گی معافی تو ضرور ہوگی۔

فلم کو سی بی ایف سی سے اے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کچھ ایسی چیزیں ضرور ہوں گی جو ان کے خیال میں درست ہونی چاہئیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ ہم ان کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں، ہم سرٹیفکیشن کو قبول کرتے ہیں، فلم میں کوئی کٹ نہیں تھے، اکشے فلم میں وکیل سی سنکرن کا کردار نبھا رہے ہیں جنہوں نے امرتسر میں نسل کشی کے لیے برطانوی سلطنعت پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں 1650 لوگ مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ فلم کی مرکزی کہانی جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد برطانوی حکومت کے خلاف وکیل سی سن کرن کی عدالتی جنگ پر مبنی ہے۔

فلم میں رام مدھاون ان کے مخالف یعنی برطانوی حکومت کے وکیل کے طور پر نظر آئیں گے

اداکارہ اننیا پانڈے بھی فلم میں ایک وکیل کے طور پر نظر آئیں گی جب کہ فلم میں متعدد بار جلیانوالہ باغ قتل عام کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فلم کی ہدایات کرن سنگھ تیاگی نے دی ہیں جب کہ اسے کرن جوہر کی فلم پروڈکشن کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے۔

کیسری 2 اکشے کمار کی 2019 کی مقبول فلم ’کیسری‘ کا سیکوئل ہے، پرانی فلم بھی حب الوطنی کی کہانی کے گرد گھومتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں