منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

مداح کی اکشے کمار کو سر سے پکڑ کر کھینچنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کے دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے یا ان سے ملنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

پُرجوش مداح نے بالی وڈ کے ”کھلاڑی“ اکشے کمار کو سر سے کھینچ کر سیلفی لینے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار ایک تقریب میں شرکت کے دوران اپنے محافظوں کے ہمراہ مداحوں کے ہجوم کے بیچ سے گزر رہے ہیں جہاں فینز ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ اسی دوران اداکار کو ایک ایسے تجربے کا سامنا ہوا جس کی شاہد انہوں نے کبھی توقع نہیں کی ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @abhishekpandit1544

- Advertisement -

ایک مداح اکشے کمار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے جذباتی ہوگیا۔ اس نے اداکار کو ہجوم کے بیچ میں سر سے پکڑ کر اپنے طرف کھینچنے کی کوشش کی تاکہ وہ سیلفی لے سکے لیکن  اکشے کمار مداح کی اس حرکت پر غصہ ہوگئے۔ ویڈیو میں اداکار کو مداح کا ہاتھ ہٹا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو بظاہر تو پرانی معلوم ہوتی ہے تاہم سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں