اشتہار

اکشے کمار ’بھول بھلیاں 3‘ میں نظر آئیں گے یا نہیں؟ ڈائریکٹر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ میں شامل ہونے کی خبروں پر ڈائریکٹر انیس بزمی کا بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھول بھلیاں فرنچائز اور اکشے کمار کے چاہنے والوں کیلیے بُری خبر ہے کہ سُپر اسٹار فلم کا حصہ نہیں ہیں جس کی تصدیق انیس بزمی نے کر دی۔

انہوں نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ اکشے کمار بھول بھلیاں فرنچائز کی آئندہ آنے والی فلم کا حصہ نہیں ہیں، میں اُن کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں لیکن بدقسمتی سے ایسی اسکرپٹ نہیں بن سکی کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کر سکیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: کارتک آریان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

انیس بزمی نے کہا کہ مستقبل میں سُپر اسٹار کے ساتھ ضرور کام کروں گا۔ اپنی گفتگو میں ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ ’بھول بھلیاں 3‘ کی شوٹنگ 10 مارچ سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب، معروف بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں وہ ایک بار پھر ’منجولیکا‘ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

بھول بھلیاں کی تیسری پیشکش میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نامور اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ ودیا بالن بھی جلوہ گر ہوں گی۔

2007 میں ریلیز ہونے والی ’بھول بھلیاں‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اس کا سیکوئل 2022 میں ریلیز کی گیا جس میں کارتک آریاں اور کیارا اڈوانی نظر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں