تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں گا‘

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کھلاڑی کے نام سے مشہور اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جس دن مجھے کام میں دلچسپی نہیں رہی اس دن میں خود اپنے کام اور انڈسٹری کو خیرباد کہہ دوں گا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بچن پانڈے رواں ماہ کی 18 مارچ کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے علاوہ اداکارہ کریتی سینن، بوبی دیول، ارشد وارثی اور جیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔

اکشے ان دنوں اپنی نئی فلم ‘بچن پانڈے’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ وہ اب بھی اتنا سارا کام کیوں کرتے ہیں۔

54 سالہ اداکار نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے جب لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ اس عمر میں بھی ایک سال میں اتنی ساری فلمیں کیسے کرلیتے ہیں؟ اس عمر میں بھی کام کرنا میرا انتخاب ہے کیونکہ مجھے شوق ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ میں پیسوں کے لیے کام نہیں کرتا بلکہ اپنے جذبے کی خاطر اب بھی دوسرے اداکاروں سے زیادہ کام کرتا ہوں، صبح سویرے بیدار ہوکر کام پر جانا اچھا لگتا ہے، اگر آپ روزانہ کام کررہے ہوتے ہیں تو قدرتی طور پر آپ کے پاس فلموں کی آفر آتی رہتی ہے۔

اداکار کاکہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کووڈکے دنوں میں بھی میں نے کام کیا لیکن ان دنوں ہر کسی کو پیسوں کی ضرورت تھی، اس وقت ڈاکٹرز سمیت پولیس اہلکاروں، میڈیا ہر کسی نے اپنے حصے کا کام کیا۔

اکشے نے کہا کہ آج میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے، چاہوں تو بغیر کمائے سکون سے گھر میں بیٹھ کر کھا سکتا ہوں لیکن مجھ میں اب تک کام کا جذبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے لگا کہ کام میں دلچسپی کم ہوگئی ہے تو خود انڈسٹری چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -