اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اکشے کمار نے فلموں کی مسلسل ناکامی پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی فلموں کی مسلسل ناکامی پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں اکشے کمار کی فلم ’سوریا ونشی‘ باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی لیکن اس کے بعد سے ان کی 9 سے زائد فلمیں فلاپ ہوگئیں۔

اکشے کمار کی فلاپ فلموں میں اترنگی رے، بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، کٹھ پتلی، رام سیتو، سیلفی، او ایم جی 2، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں اور حالیہ ریلیز سرپھرا شامل ہیں۔

تاہم اداکار نے حالیہ انٹرویومیں کہا کہ ہر فلم بڑی محنت سے بنائی جاتی ہے اور جب فلم باکس آفس فلاپ ہوتی ہے تو دل ٹوٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کو ناکام ہوتے دیکھنا دل دہلا دینے والا ہوتا ہے لیکن ہر ناکامی آپ کو سکھاتی ہے اور آپ کو کامیابی کی قدر اور اس کی بھوک اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ فلم کی کامیابی آپ کے اختیار میں نہیں ہے لیکن جو آپ کے اختیار میں ہے وہ محنت اور اصلاح کرنا ہے، کوشش ہوگی کہ آئندہ فلمیں شائقین کو پسند آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ میں نے ایک ٹائم ٹیبل بنا رکھا ہے اور مخصوص گھنٹوں تک شوٹنگ کرتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہوں۔

واضح رہے کہ ’سرپھرا‘ کے بعد اکشے کمار فلم ’کھیل کھیل میں‘ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی دیگر کاسٹ میں تاپسی پنوں، وانی کپور، ایمی ورک، آدتیہ سیل، فردین خان شامل ہیں۔

اکشے کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم ’استری 2۔‘ بھی اسی روز ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں