اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لڑکیاں اوباش لڑکوں سے بچنے کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں، اکشے کمار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : معروف بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں۔

یہ بات اکشے کمار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، غم اور غصے کے ملے جلے لہجے میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں اوراگر نہ بھی ہوتا تو ایسے قبیح فعل کی کبھی حمایت نہیں کرتا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کا بھی جواز دے رہے ہیں اور عجیب عجیب تاویلات پیش کرتے ہیں جیسے لڑکی نے چھوٹے کپڑے کیوں پہن رکھے تھے یا وہ اتنی رات کو بغیر گھر والوں کے کیوں باہر نکلی۔


خواتین اپنے ساتھ زیادتی کی خود ذمہ دار ہیں: بھارتی سیاستدان*


اکشے کمار نے کہا کہ ایسی تاویلات سن کر خون کھولتا ہے کیوں کہ چھوٹے ، لڑکیوں کے کپڑے نہیں کچھ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے لوگوں کو اپنی ذہنیت اور فعل پر شرم آنی چاہیے۔

مارشل آرٹ کے ماہر اداکار اکشے کمار نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں آپ نے گھبرانا نہیں بس اپنے دفاع میں کچھ مارشل آرٹ کے طریقے سیکھ لیں جس سے نہ صرف اوباش لڑکوں کو سبق سیکھایاجاسکتاہے بلکہ خود کو ایسے واقعات سے محفوظ بھی بنا سکتی ہیں۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پیغام سال نو کے موقع پر بنگلور میں اوباش لڑکوں کی جانب سے عام سڑکوں اور گلیوں میں لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کے منظر عام پر آنے دیا۔

سال نو کا جشن کا یوں تو ہر سال ہی منایا جاتا ہے، رنگ، موسیقی، اور آتش بازی سے سجی اس رات میں خواتین کو ہراسان کرنے کے واقعات عام ہوتے چلے جا رہے ہیں، بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے ایسے واقعات نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

جہاں ایک مقامی سیاسی رہنما بنگلور کے واقعات کو خواتین کی جانب سے نا مناسب لباس زیب تن کرنے کو قرار دیا اور اس سے ملتی جلتی تاویلات کا سلسلہ چل نکلا ہے جس پر شوبز ، ادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ متاثرہ خواتین کے حق میں سامنے آگئے ہیں اور ذمہ دار اوباش لڑکوں کو سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں