اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’کیریئر میں کبھی قابلِ اعتراض فلموں میں کام نہیں کروں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ کہلائے جانے والے سُپر اسٹار اکشے کمار نے کیریئر میں قابلِ اعتراض فلموں میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کبھی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے لائق نہ ہو۔

اکشے کمار نے کہا: ’چاہتا ہوں لوگ بغیر پریشانی اور ہچکچاہٹ کے میری فلمیں خاندان والوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں، کوشش کرتا ہوں ہر فلم میں منفرد مواد پیش کروں‘۔

مزید پڑھیں: اکشے کمار کی اپنی اہلیہ سے مذاق کرنے والوں کو ’کھلی دھمکی‘

’کھلاڑیوں کے کھلاڑی‘ نے کہا کہ میری فلمیں فیملی کے لیے ہوتی ہیں، ان میں مزاح کے ساتھ ساتھ اہم پیغام بھی ہوتا ہے۔

اکشے کمار کی فلم ’رکشہ بندھن‘ آج سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اداکار کی فلم ’سوریا ونشی‘ گزشتہ سال 5 نومبر کو ریلیز کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں