بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سلمان خان کی فلم سکندر کی باکس آفس کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار کی عید پر ریلیز باکس آفس پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی کیونکہ شائقین نے فلم کے کمزور پلاٹ اور مرکزی کردار کے لیے میکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے پہلے ہفتے میں ‘سکندر’ سلمان خان کی گزشتہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں ‘ٹائیگر 3’ اور ‘بجرنگی بھائی جان’ سے بہت پیچھے رہی۔
تاہم اب اکشے کمار نے سکندر کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکشے کمار نے کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا ہے، ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
یہ پڑھیں: چاہتا ہوں برطانوی حکومت اور کنگ چارلس بھی ’کیسری 2‘ دیکھیں، اکشے کمار
انہوں نے کہا کہ سلمان ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو زندگی میں کبھی مر نہیں سکتا، میرا دوست ہے اور میں ہمیشہ اس کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی، ’سکندر‘ میں رشمیکا مندنا، پرتیک ببر، شرمن جوشی، کاجل اگروال، انجینی دھون، اور ستیہ راج بھی تھے۔
اکشے کمار کی فلم ’کیسری چیپٹر 2’ 18 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں اننیا پانڈے اور آر مادھون بھی شامل ہیں۔