بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کیا اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ایک بار پھر نئی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار اور اداکار ٹائیگر شروف کے حوالے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں نئی فلم میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کو حال ہی میں فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں دیکھا گیا جس کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے انجام دی تھی۔

اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے فلم کی کافی تشہیر کی گئی لیکن یہ باکس آفس پر کارکردگی دکھانے میں بُری طرح ناکام رہی۔ اس پروجیکٹ میں دونوں اسٹار پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

- Advertisement -

اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ جیسی ایک اور فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کیلیے کام کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، دونوں اسٹارز ہدایت کار روہت شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں بھی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

گزشتہ سال بتایا گیا تھا کہ ٹائیگر شروف ’سنگھم اگین‘ میں ایک اضافی کاسٹ ہیں جو ستیہ نامی اے سی پی (اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس) کا کردار ادا کریں گے۔

باکس آفس پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا مقابلہ ’میدان‘ سے ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں