جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اکشے کمار نے فلم کے عنوان سے لفظ ’انڈین‘ ہٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’کھلاڑی‘ کے لقب سے مشہور سُپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کے عنوان سے لفظ ’انڈین‘ ہٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی ڈرامہ فلم ’مشن رانی گنج: دی گریٹ انڈین ریسکیو‘ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راجیش شرما کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ٹینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 6 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی کہانی 1989 میں پیش آئے ایک واقعے پر مبنی ہے۔ اس میں ایڈیشنل چیف کان کنی انجینئر جسونت سنگھ گل مغربی بنگال کے رانی گنج میں کوئلے کی کان میں سیلاب آنے پر لوگوں کو بچانے میں مدد کریں گے۔

اکشے کمار نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہیروز تمغوں کیلیے اچھے کام نہیں کرتے۔ سُپر اسٹار نے بتایا کہ فلم 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا پہلا ٹیزر کل جاری کیا جائے گا۔

پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم کا نام ’مشن رانی گنج: دی گریٹ بھارت ریسکیو‘ لکھا ہے جو کہ پہلے ’مشن رانی گنج: دی گریٹ انڈین ریسکیو‘ تھا۔

اداکار نے ممکنہ طور پر ملک کا نام تبدیل کرنے کے حوالے سے جاری بحث کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فلم کا عنوان تبدیل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں