منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اکشے کمار نے پروڈیوسرز کے 600 کروڑ ڈبو دیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلموں کے سخت ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے اپنے متنازع بیانات دینے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اب انہوں نے اکشے کمار کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔

کمال آر خان نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کیوں اکشے کمار کو ایک سپر اسٹار کہا جاتا ہے جبکہ ان کی فلاپ فلموں کی وجہ سے پروڈیوسرز کو 600 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اکشے کمار کی پانچ فلمیں فلاپ ہوئیں، سیلفی 100 کروڑ نقصان میں رہی، رام سیتھو 150 کروڑ، رکشا بندھن 100 کروڑ، پرتھوی راج 150 کروڑ، بچن پانڈے 100 کروڑ، ان سب فلموں کو ملا کا فلموں کے نقصان کی رقم 600 روپے بنتی ہے پھر بھی اکشے کمار اسٹار کہلاتے ہیں کیسے میں یہ سمجھ نہیں سکا۔

اکشے کمار نے تو کے آر کے کی پوسٹ پر کوئی کمنٹ نہیں کیا لیکن اکشے کمار کے مداح ان پر برس پڑے۔

ایک مداح نے لکھا کہ تم سمجھ بھی نہیں سکتے، یہ سچ ہے، دوسرے مداح نے لکھا کہ ’یہ سمجھنے کے لیے عقل چاہیے، جو تمہارے پاس ہے نہیں، میں اسے اسی طرح نظر انداز کرتا ہوں جیسے آپ کو کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلموں میں او ایم جی: او مائی گاڈ سیکوئل، بڑے میاں چھوٹے میاں، جولی ایل ایل بی تھری، اور ہیری پھیری تھری شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں