اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایک سال میں اکشے کمار کی تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے ’کھلاڑی‘ کہلائے جانے والے اکشے کمار کے مداح مایوس ہوگئے۔ اداکار کی رواں سال تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی۔

11 اگست کو اداکار کی ریلیز ہونے والی فلم ’رکشہ بندھن‘ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تاہم دوسرے دن اس کے ایک ہزار سے زائد شوز منسوخ کرنے پڑے۔

فلم نے پہلے دن 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کا مایوس کن بزنس کیا جبکہ دوسرے روز صرف 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمائی ہوسکی۔ ’رکشہ بندھن‘ نے مجموعی طور پر تین روز میں 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔

مزید پڑھیں: کیریئر میں کبھی قابلِ اعتراض فلموں میں کام نہیں کروں گا، اکشے کمار

اکشے کمار کی ’بیل باٹم‘، ’بچن پانڈے‘ اور ’سمراٹ پرتھوی راج‘ پہلے ہی باکس آفس پر بُری طرح فلاچ ہو چکی ہیں۔ 2021 میں ریلیز ہونے والی پروپیگنڈا فلم ’سوریا ونشی‘ نے کچھ کارکردگی دکھائی۔

’رکشہ بندھن‘ میں اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ فلم میں وہ اپنی ہر طرح کی خواہش کو قربان کر کے اور مشکلات سے گزر کر بہنوں کی شادیاں کروانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں