ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

اکشے کمار کی ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ کو مشرق وسطیٰ کے کئی ملکوں میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میڈاک فلمز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسکائی فورس‘ بھارت کے پہلے فضائی حملے کے بارے میں ہے جو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی۔

متعدد ایشیائی ملک بشمول یو اے ای، سعودی عرب سمیت قطر اور عمان میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

- Advertisement -

فلم پر پابندی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ فلم کا موضوع ہے جو کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے گرد گھومتا ہے۔

ماضی میں بھی بالی ووڈ کی فلموں کو مواد کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز میں جیوتی دیس پانڈے، دنیش ویجن، اور امر کاوشک شامل ہیں، جبکہ ہدایتکاری سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور نے کی ہے۔

اسکائی فورس میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، نمرت کور، شرد کیلکر اور ڈیبیوٹنٹ ویر پہاڑیہ شامل ہیں،

یاد رہے کہ "اسکائی فورس” کو سینسر بورڈ نے یو/اے 13+ سرٹیفکیٹ کے ساتھ بغیر کسی کٹ کے پاس کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں