ممبئی: میڈاک فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’چھاوا‘ سے معروف بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ کی پہلی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’چھاوا‘ کی کاسٹ میں وکی کوشل، اکشے کھنہ اور رشمیکا مدانا شامل ہیں جبکہ شائقین کے درمیان فلم کے حوالے سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
فلمسازوں نے رشمیکا مندانا کی ’مہارانی یسو بائی‘ کے روپ میں پہلی جھلک جاری کی تھی اور آج اکشے کھنہ کو مغل شہنشاہ اورنگزیب کے روپ میں پیش کیا ہے۔
View this post on Instagram
میڈاک فلمز نے انسٹاگرام پر اکشے کھنہ کے کردار کا پوسٹر جاری کیا جس میں اداکار کو شناخت کرنا مشکل ہے۔ ان کے بکھرے بال اور چہرے پر خوف کردار کی اہمیت بیان کرتا ہے۔
پوستر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’ڈر اور دہشت کا نیا چہرا‘۔
یہ بھی پڑھیں: جب بیمار ہوئی تو سلمان خان نے میرا خیال رکھا، رشمیکا مندانا
گزشتہ روز ’مہارانی یسو بائی‘ کے روپ میں رشمیکا مندانا کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔ انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہر عظیم بادشاہ کے پیچھے بے مثال طاقت کی ملکہ ہوتی ہے‘۔
’چھاوا‘ ایک پیریڈ ڈرامہ ہے جس میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی افسانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جس کا کردار وکی کوشل نے نبھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
فلم کی ہدایت کاری لکشمن اٹیکر نے کی ہے اور اسے میڈاک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔