تازہ ترین

مسجد اقصیٰ: اسرائیلی پولیس کے تازہ حملے، سیکڑوں نہتے فلسطینی زخمی

یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے باہر قابض اسرائیلی پولیس کے تازہ حملوں کے نتیجے میں 200 سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باہر اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے، پولیس نے معصوم شہریوں پر گولیاں برسائیں اور دستی بم بھی فائر کیے۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جس کے بعد شہر میں پچھلے ایک ہفتے سے بدامنی دیکھی گئی ہے۔

فلسطینیوں نے اسرائیل کے تازہ حملوں کو دانستہ طور پر اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔

رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے: وزیراعظم

خیال رہے کہ دو روز قبل قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر پھر دھاوا بولا تھا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے بچی اور خواتین سمیت 80 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔

اس سے قبل جب جمعۃ الوداع کی شب فلسطینیوں نے بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پہنچ کر عبادت شروع کی تو اسرائیلی فورسز نے قبلۂ اوّل میں داخل ہوکر نمازیوں کو نکالنے کے لیے لاٹھی چارج اور فائر و شیلنگ کی تھی۔ گزشتہ 3 روز سے جاری اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں ایک سالہ بچی اور درجنوں خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -