جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف آج العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر دوپہر 12 بجے کے بعد سماعت کرے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گے اور عدالت میں پیش ہوں گے، اس موقع پر نوازشریف ن لیگ کی قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بھی اسلام آباد روانگی متوقع ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد نواز شریف کا مری میں قیام کاامکان ہے، جہاں ان کی خیبرپختونخواکے رہنماؤں سےاہم ملاقاتیں ہوں گی۔

نواز شریف کی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے ملاقات کاشیڈول طے کیا جارہاہے، نواز شریف رواں ہفتے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کےاعلان پر حتمی مشاورت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں