ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف میمن طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا اور گزشتہ ایک ماہ سے کافی علیل تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد آج صبح وہ 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق یوسف میمن کا نماز جنازہ کل بعد نمازِ ظہر شہید ملت روڈ پر واقع پہاڑی مسجد میں ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے سوگواروں میں دو بیٹے، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہیں۔

- Advertisement -

یوسف میمن نے متعدد محفلوں میں حمد باری تعالیٰ اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیں، اُن کی مسحور کن نعتوں میں ’میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے، مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے، جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں‘ و دیگر شامل ہیں۔

وہ اے آر وائی کیو ٹی وی اور شانِ رمضان کے پروگراموں کا بھی حصہ رہے اور نبی ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرتے رہے۔ الحاج یوسف میمن کے انتقال سے پاکستان ایک معروف نعت خواں سے ہی نہیں بلکہ ایک عظیم انسان سے بھی محروم ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں