جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیلی فورسز نے خاتون صحافی کا ہاتھ توڑ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے احتجاج کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی خاتون رپورٹر کا ہاتھ ‏توڑ ڈالا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی مشرقی بیت المقدس میں ہونے والے ‏فلسطینیوں کے احتجاج کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران اسرائیلی فورسز نے انہیں ‏کوریج سے روک دیا۔

- Advertisement -

اہل علاقہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کیے جانے پر احتجاج کر رہے ‏تھے۔

گیوارا بودیری کو اسرائیلی اہلکاروں نے ہتھکڑی لگائی اور گرفتار کر کے گاڑی میں دھکیل دیا، کئی ‏گھنٹے بعد خاتون کو رہا کر دیا گیا۔ گیوارا بودیری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد ‏کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

خاتون صحافی نے الجزیرہ کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے زدوکوب ‏کرنے کے دوران انہیں چوٹیں آئیں، بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی زخم ‏آئے۔

بودیری سنہ 2000 سے الجزیرہ نیٹ ورک سے وابستہ ہیں اور وہ الجزیرہ عربی چینل کے لیے ‏رپورٹنگ کررہی ہیں، پیشہ وارانہ زمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران انہوں نے حفاظتی جیکٹ ‏پہن رکھی تھی جس پر انگریزی میں پریس لکھا تھا اور ان کے پاس اسرئیلی حکومت کا پریس کارڈ ‏بھی موجود تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں