کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پر طالبان سے تعلق کا الزام سراسر بے بنیاد ہے ان کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گرد گروپ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرب ٹیلی ویژن الجریرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مخالفین کی جانب سے’’طالبان خان‘‘ کہلائے جانے پر طالبان کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
Taliban are a terrorist organization, says… by arynews
عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان سے تعلق کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان دہشت گرد گروپ ہے۔ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والا کوئی بھی ہو وہ دہشت گرد ہے، مجھ پر طالبان سے تعلقات کا الزام مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔ اس الزام میں کوئی صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ دس سال کے بیانا کو دیکھا جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر اب تک جو کچھ ہوتا رہا وہ بہت افسوسناک ہے۔ مدرسہ حقانیہ کو فنڈ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
کپتان کا کہنا تھا کہ اگر مدرسہ حقانیہ جہادیوں کی یونیورسٹی ہے تو پچھلی حکومتوں نے اسے بند کیوں نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا بیان مغرب کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔