تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔ دونوں عدالتوں کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیراور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ہمایوں دلاور سماعت کریں گے، عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں عمل میں لائی گئی تھی اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو نیب راولپنڈی آفس منتقل کر دیا گیا تھا۔

اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتی احاطے سے عمران خان کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور ایڈیشنل سیکریٹری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور آئی جی اسلام آباد کو عدالت طلب کیا گیا تھا، بعد ازاں سماعت کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا جب کہ سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک بھر کے عوام سے گھروں سے باہر نکل کر احتجاج کرنے کی اپیل کی جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید ردعمل اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور کئی شہروں میں سڑکوں کو بلاک کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اور کئی شہروں سے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت بعض شہروں میں انٹرنیٹ سروس اور کیبل نشریات بھی معطل کر دی گئی ہیں اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس میں تعطل کی شکایات ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری پر ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مذمت اور مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا ہے جب کہ کیمبرج امتحانات سمیت پنجاب میں آج بورڈ کے تحت ہونے والے نویں کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ کئی دیگر شہروں میں بھی نجی اسکولز بند ہیں۔

Comments

- Advertisement -