اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے غزہ میں مظالم ڈھانے والے اسرائیلی ٹینکوں کوتباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل بمباری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القسام کے جنگجوؤں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹ کا نشانہ بنایا ہے، حملے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جنہیں طبی سہولیات بھی میسر نہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے درجنوں افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے۔

ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق انہوں نے تل ابیب پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں