اشتہار

’القدس بریگیڈ کا اسرائیل کو واضح پیغام‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے، ایسے میں القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اسرائیل کو واضح پیغام دیدیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابو حمزہ نے کہا ہے کہ دشمن نے تمام مذہبی اور قانونی اصولوں سے تجاوز کرتے ہوئے ہماری مساجد، گھروں اور بچوں پر بمباری کرکے نفرت اور انتقام کو انتہا تک پہنچا دیا ہے لیکن اسرائیل تمام مظالم کے باوجود ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فتح کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، ہمارا دشمن ہمیں زمینی حملے سے ڈرانے کی کوشش کررہا ہے، تو ہم یہ بتا دیں کے ہم نے تمہیں تمہارے گھر میں گھس کر شکست دی ہے تو سوچو کہ آگے کیا ہو گا؟ ۔

- Advertisement -

دوسری جانب قابض اسرائیلی فورسز کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا 9 روز سے غزہ پر جاری بمباری میں 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی قابض فورس کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، 9 روز سے غزہ پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 410 فلسطینی شہید ہوئے ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے شمال، وسط اور جنوبی علاقوں میں قافلوں، مارکیٹوں اور بندرگاہ پر حملے کیے گئے۔ اسرائیلی بمباری سے چار غیر ملکیوں سمیت نو یرغمالی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں