تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی ائیرلائن کے مسافروں کیلئے بڑی خبر

ریاض : سعودی عرب کی قومی ایئر لائن "السعودیہ” کو اس کی شاندار کارکردگی اور مسافروں کو دی گئی سہولیات کے پیش نظر بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن مشرق وسطیٰ میں بہترین خدمات کی فراہمی کے باعث نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے تجزیاتی سروے میں السعودیہ کے گراف میں اس سال 13.1فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق السعودیہ کی خدمات کا جائزہ مختلف ممالک کی 5 ہزار فضائی کمپنیوں سے لیا گیا جس کے بعد ماہرین نے اپنا جائزہ پیش کیا جو مختلف حوالوں سے تھا جن میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتیں، فضائی بیڑے، گراونڈ سروسز و دیگرعوامل شامل تھے۔

اس حوالے سے السعودیہ کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جوکامیابی قومی فضائی کمپنی کو ملی ہے اسے نہ صرف برقرار رکھا جائے گا بلکہ اس میں مزید بہتری لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

سیاحتی میدان میں بھی مختلف ممالک کے سیاحوں کو مملکت کی سیاحت کے لیے آنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ وہ یہاں موجود ثقافی و تاریخی مقامات کو دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ السعودیہ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں سال 2030 تک سیاحت کے سیکٹرمیں 100 ملین سیاحوں کو لانے کا ہدف ہے۔

Comments

- Advertisement -