غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں 21 اسپتال بند ہو چکے ہیں اسرائیلی کی شدید بمباری کی وجہ سے اسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔
الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ حملے کی زد میں آنے کے بعد بےدخل شہری اسپتال پہنچ گئے۔ ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ جنوبی غزہ کی طرف ایک مرکزی سڑک پر بےگھر ہونے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کو الاقصیٰ ہسپتال لے جایا جا رہا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں صلاح الدین روڈ پر نشانہ بنایا گیا، جسے اسرائیل نے پہلے لوگوں کے جنوب سے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ قرار دیا تھا۔