تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

50 ڈالرز چرانے والا امریکی 36 سال قید میں کیوں رہا؟

الباما: امریکا میں ایک بیکری سے چاقو کے زور پر 50 ڈالر چوری کرنے والے سیاہ فام شخص کو 36 سال بعد رہائی مل گئی، تین سال کی سزا میں وقفے وقفے سے توسیع کی جاتی رہی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا تاہم اپنی زندگی کے 36 قیمتی سال اس نے محض 50 ڈالر کی چوری کے جرم میں کاٹے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الوین کینراڈ نے 1983 میں 22 سال کی عمر میں اپنے دوست کے ہمراہ چاقو دکھا کر بیکری کے مالک سے 50 ڈالر ہتھیالیے تھے اسے ابتدائی طور پر 3 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کی جاتی رہی۔

معمولی سے جرم کی 36 سال قید کی انوکھی سزا کی وجہ الباما کے عادی سنگین مجرموں سے متعلق قانونHabitual Felony Offender Act ہے جس کے تحت اگر ایک شخص دو سے زائد بار کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے تو اسے طویل ترین سزا دی جاتی ہے۔

اس کیس میں بھی الوین کینراڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، بیکری میں چوری سے قبل اسے ایک گیس اسٹیشن میں بھی چوری کرنے پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث الوین کو عادی مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔

کینراڈ کی رہائی کے موقع پر ان کے اہل خانہ نے کمرہ عدالت میں بانہیں پھیلا کر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔ ا س موقع پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کینراڈ کی سب سے بڑی طاقت ان کے اہل خانہ کی مستقل حمایت تھی جو اس پورے عرصے میں انہیں حاصل رہی، یہاں تک کہ ان کے وہ بھتیجے بھتیجی بھی جیل میں ان سے ملاقات کرتے رہے جو ان کے جیل جانے کے بعد پیدا ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -