پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

21 ویں صدی کا الہٰ دین اور اس کا اُڑتا ہوا جادوئی قالین، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آپ میں سے اکثر نے افسانوی کردار الہٰ دین اور اس کے جادوئی قالین سے متعلق کہانیاں یا فلمیں دیکھ رکھی ہوں گی آج ہم آپ کو دور جدید کے الہ دین سے ملواتے ہیں۔

الہٰ دین ہمارے فکشن کا ایسا کردار ہے جس پر کئی کہانیاں تخلیق کی گئیں اور ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ میں فلمیں اور ٹی وی سیریز، کارٹون فلمز بنائی جا چکی ہیں۔ اس افسانوی کردار کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ آج بھی اس پر کارٹونز اور سیریز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس افسانوی کردار میں الہٰ دین ایک مخصوص گیٹ میں دکھایا گیا ہے جو جادوئی چراغ حاص کر لیتا ہے پھر اس کی بدولت جادوئی قالین حاصل کرکے دولت مند بن جاتا ہے۔

- Advertisement -

آپ نے اب تک الہٰ دین کو صدیوں پرانے روپ میں دیکھا ہوگا لیکن ہم آپ کو دور جدید کا جیتا جاگتا الہٰ دین دکھا رہے ہیں جس کے پاس جادوئی قالین بھی ہے۔

دور جدید کا یہ الہٰ دین بھارت کے شہر گروگرام کا نوجوان رہائشی کیون کول ہے جو الہٰ دین کے کردار سے اس قدر متاثر ہے کہ اس کردار کے رنگ و روپ میں رہنا پسند کرتا ہے اور اس کردار کوحقیقت کا روپ دینے کے لیے اس نے ایک جادوئی قالین بھی بنا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیون کول الہٰ دین جیسے کپڑے اور سر پر ٹوپی پہن کر اپنے سرخ قالین پر گھومتا نظر آتا ہے۔ وہ سڑکوں پر سے گزرتا ہوا لوگوں کو سلام کرتا،ان سے ہاتھ ملاتا ہے۔

دور جدید کے الہٰ دین نے قالین کو اس طرح بنایا ہے کہ وہ ہوا میں اڑتا محسوس ہوتا ہے۔

نوجوان نے حقیقت میں اسکیٹ بورڈ کو قالین کا روپ دیا ہے اور ویڈیو میں وہ یہ قالین اس کے ہاتھ کے اشارے سے ہوا میں معلق حرکت کرتا بھی دکھائی دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں