اشتہار

امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ بیلن نے سپر پاور کے جلد ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کانگریس کے رہنماؤں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وائٹ ہاؤس اور کانگریس قومی قرضوں کی حد بڑھانے پر متفق نہیں ہوتے ہیں تو امریکا یکم جون سے پہلے بھی اپنے قرضوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق اس سے قبل بھی وہ بارہا خبردار کر چکی ہیں کہ اگر کانگریس وفاقی قرض لینے کی حد کو بڑھانے میں ناکام رہتی ہے تو یہ امریکی اور ڈالر پر انحصار کرنے والی عالمی معیشتوں کے لیے معاشی اور مالیاتی تباہی کا باعث بنے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا ڈیفالٹ کرتا ہے تو اس کے معیشت پر تباہ کن نتائج برآمد ہونگے اس سلسلے میں ریپبلکنز سے اگلے ہفتے تک قرضوں کی ڈیل کے بارے میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں