تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل گیا، ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارت میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، بوئنگ 737-9 MAX کے مسافروں میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب جہاز کا ایک دروازہ ٹیک آف سے چند منٹ پہلے کھل گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بوئنگ طیارہ الاسکا ایئر لائنز کا ہے۔ مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں کیبن کے درمیانی دروازے کو طیارے سے مکمل طور پر الگ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

طیارہ 171 مہمانوں اور عملے کے 6 ارکان کے ساتھ پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا، تاہم ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں کہ ایسا کس طرح ہوگیا۔

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے X پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ الاسکا ایئر لائنز کی فلائٹ 1282 کے خوفناک واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ بوئنگ 737 MAX کو گزشتہ سال یکم اکتوبر کو الاسکا ایئر لائنز کو فراہم کیا گیا تھا۔ یہ طیارہ 11 نومبر 2023 کو کمرشل سروس میں داخل ہوا اور تب سے اس نے کل 145 پروازیں کیں۔

Comments

- Advertisement -