تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسافر طیارے نے ریچھ کو کچل دیا

واشنگٹن : امریکی ہوائی اڈے پر بھورا ریچھ مسافر طیارے کی زد میں آکر کچل گیا جبکہ ریچھ کا بچہ زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ امریکی ریاست الاسکا کے یاقوتا ایئرپورٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں بھورا ریچھ موت کی نیند سوگیا۔

ایئرپورٹ عملے نے بوئنگ 737-700 کی لینڈنگ سے قبل رن وے کو کلیئر قرار دیا تھا تاہم دس منٹ بعد جب طیارہ رن وے پر لینڈ کرنے لگا تو ایک ریچھ اور اس کا بچہ رن وے پر موجود تھے۔

بوئنگ طیارے سے ٹکرانے کے باعث ریچھ تو مارا گیا اور اس کا بچہ زخمی ہوا تاہم جہاز میں سوار مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا البتہ طیارے کے دائیں انجن کے کور کو نقصان پہنچا اور جہاز کو مزید پرواز بھرنے کے بجائے یاقوتا ایئر پورٹ پر ہی روک دیا گیا ہے۔

الاسکا ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیکنیشن جہاز کی مرمت کر رہے ہیں جسے مکمل ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -