اشتہار

انگلینڈ کی بھارت کیخلاف ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر الیسٹر کک کی سخت تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

سابق انگلش کرکٹر الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ پرفارمنس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن مہمان ٹیم کی بیٹنگ ڈرامائی انداز میں جلد اختتام پذیر ہوگئی تھی۔ ایک مرحلے پر انگلینڈ کے 224 رنز اور اس کے محض 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

تاہم پھر اچانک انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ڈھڑام سے زمین بوس ہوگئی اور پوری ٹیم مزید 95 رنز کے اضافے کے بعد 319 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

- Advertisement -

پہلی اننگز انگلینڈ کے لیے بین ڈکٹ نے عمدہ اننگز تراشی، انھوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 88 گیندوں میں سنچری اسکور کی، ڈکٹ نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ بین اسٹوکس 41 اور اولی پاپ 39 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے جبکہ بقیہ بیٹنگ لائن اپ انفرادی طور پر 20 رنز تک پہنچنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

اس طرح پوری ٹیم کے آؤٹ ہونے پر ایلسٹر کک نے گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے اور انگلینڈ کی بیٹنگ کارکردگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

سابق انگلش بیٹر نے کہا کہ اس پرفارمنس پر میری چیخ نکل گئی، وہ 800 اسکور کر سکتے تھے لیکن کل کا دن زیادہ اچھا نہیں لگ رہا۔ میرے خیال میں وہ 481 رنز پیچھے رہ گئے کیا یہ موقع ضائع ہو گیا، لیکن انگلینڈ کی ٹیم نے واقعی خراب بلے بازی کی۔

انگلش ٹیم نے آج 116 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا دیں اور جب آپ پہلی اننگز میں اس طرح کی پرفارمنس دیں گے تو پھر آپ بہت سے میچ نہیں جیتتے۔

انھوں نے کہا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آپ کو لمبے عرصے تک اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔ کل بھات کی پوزیشن خراب تھی لیکن آج وہ بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں