بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یورپی ملک نے ایران سے تعلقات منقطع کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک البانیہ نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے سفارتی عملے کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ البانیہ نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور سفارت خانے کے عملے کو حکم دیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں۔

یہ فیصلہ مبینہ طور پر تہران کی جانب سے البانیہ کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔15 جولائی کو ایک سائبر حملے نے متعدد البانی حکومت کی ڈیجیٹل سروسز اور ویب سائٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے دارالحکومت میں واقع ایرانی سفارتخانے کو تحریری طور پر یہ احکامات دیے گئے ہیں۔ سفارتی اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت سفارت خانے کے تمام عملے کو 24 گھنٹے کے اندر البانیہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں